پشاور (عالمگیر خان) پنجاب کے بعد خیبر پی کے میں بھی ڈینگی بخار نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے۔ پنجاب کی نسبت خیبر پی کے میں ڈینگی کی شرح کم تاہم اموات کا تناسب لگ بھگ برابر ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے بیشتر افراد کو پنجاب سے لایا گیا ہے۔ ڈینگی سے خیبر پی کے میں اب تک خاتون سمیت پانچ افراد کی اموات ہوئیں جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 69 ہے۔ مشتبہ مریضوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایک غیر ملکی سفارتکار اور 32 اعلی بیورو کریٹس کے خون کے نمونے بھی تجزئیے کے لئے اسلام آباد ارسال کر دئیے گئے ہیں۔