نیویارک حادثہ کے بعد بھاگنے والی اداکارہ لنڈسے لوہن گرفتار، مقدمہ درج

نیویارک (آن لائن) پولیس سے حادثہ کے بعد بھاگنے والی اداکارہ لنڈسے لوہن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چھبیس سالہ اداکارہ لنڈسے لوہن گذشتہ صبح دو بجکر پچیس منٹ پر مضافاتی علاقے منہاتھن چیلسیا کی گلی نمبر سولہ میں واقع ڈریم ہوٹل کے نائٹ کلب سے باہر نکلی تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمہ پر الزام ہے کہ اسکی کار نے ایک پیدل چلنے والے شخص کو روند ڈالا اور زخمی ہوگیا۔ اداکارہ وہ حادثہ کے بعد رکی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن