سانحہ بلدیہ کے تحقیقاتی ٹربیونل نے چارافرادکے بیانات قلمبند کرلیے, متاثرہ فیکٹری کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی فوری طورپرطلب کرلیں

تحقیقاتی ٹریبونل میں ایس ایس پی ویسٹ عامرفاروقی نے متاثرہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کا ریکارڈ پیش کردیا، ریکارڈ کے مطابق ایک ہزار دو سو ترانوے افراد فیکٹری میں کام کرتے تھے، تحقیقاتی ٹربیونل نے فرانزک افسران پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے سفارش کرکے کیوں نہ انکا محکمہ ختم کرادیا جائے، تحقیقاتی ٹربیونل نے کہا آپ کو آگ لگنے اور وہاں کی تفتیش کے حوالے سے کچھ بھی معلوم نہیں، فیکٹری کے اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات پیش کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن