وزارت داخلہ نے کل یوم عشق رسول کے موقع پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس عارضی طور پر وقفے وقفے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Sep 20, 2012 | 14:05

کل ملک بھر میں یوم عشق رسول کے موقع پر گستاخانہ فلم کے خلاف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ حساس اداروں کی رپورٹس اور دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظروزارت داخلہ نے کل وقفے وقفے سے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں صبح نو بجے کے بعد موبائل فون سروس عارضی طور پر  معطل کی جاسکتی ہے۔ وزارت داخلہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوم عشق رسول کے موقع پر موبائل کی مدد سے دہشت گردی کی کاروائیاں ہو سکتی ہیں ۔ اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں