اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والے ٹورآپریٹرز کو پانچ اکتوبر تک کوٹہ الاٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

Sep 20, 2012 | 15:43

جسٹس شوکت عزیز پرمشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل ڈویژن بینچ نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کی۔ سیکرٹری وزارت حج نے عدالت کو بتایا کہ وزارت ہرسال کابینہ کی پاس کردہ پالیسی کے مطابق حج کوٹہ الاٹ کرتی ہے۔ جش پر ٹورآپریٹرزکے وکلا نے کہا کہ وزارت حج نے میرٹ کیخلاف سیاسی دباؤ پر من پسند کمپنیوں کو کوٹے الاٹ کیے جبکہ کیٹگریزمیں غیرقانونی طور پر ہیراپھیری بھی کی گئی۔ سیکرٹری وزارت حج نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہرٹورآپریٹرسیاسی تعلقات استعمال کرتا ہے۔ ٹورآپریٹرزکے وکلاء نے سیکرٹری حج پردس ہزارعازمین حج کا کوٹہ کرپشن کی نذرکرنے کا الزام لگایا جس کی انہوں نے تردید کردی۔ جسٹس شوکت عزیرنےریمارکس دیے کہ ہرسال نئی حج پالیسی متعارف کروا کرکرپشن کا دروزاہ کھولا جاتا ہے، حاجی کوپاسپورٹ آفس سے لے کروزارت تک سب لوٹنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت پانچ اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئےوزارت حج کو ٹورآپریٹرزکی درخواستوں پرقانون کے مطابق فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

مزیدخبریں