گستاخانہ فلم کیخلاف ملک کا ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے۔ کوئٹہ ،پشاور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور دادو سمیت کئی شہروں میں فرزندان اسلام امریکی سازش کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اوراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں شہریوں نے توہین آمیزفلم کیخلاف مظاہرے کیے۔ پشاور یونیورسٹی کے طباء نےبھی احتجاجی ریلی نکالی اور امریکی پرچم نذرآتش کیے۔ انہوں نے فلم بنانے والے کیخلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ گوجرانوالہ میں سیکڑوں ریڑھی بانوں نے گدھا گاڑیوں کے ہمراہ احتجاج کیا۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
شیخوپورہ میں ناموس رسالت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی ریلی نکالی اور بتی چوک پر جلسہ منعقد کیا۔ شرکاء نےفلم کی مذمت کرتے ہوئے یوٹیوب سے فلم ہٹانےاورامریکہ سے تعلقات کے خاتمےپرزوردیا۔ شیخوپورہ کے چوک پیربہارشاہ پر پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی مظاہرہ کیا۔ ملتان میں گستاخانہ فلم کیخلاف انجمن تاجراں نے احتجاجی ریلی نکالی اور امریکی پرچم نذرآتش کیے۔
مظاہرین حکومت سے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ سندھ کے کئی شہروں میں بھی احتجاج دیکھنے میں آیا، نوابشاہ اور نواحی علاقوں میں تاجر برادری اور مذہبی جماعتوں کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی گئی،سڑکیں سنسنان اور سکول اور دفاترمیں حاضری بھی معمول سے کم رہی۔مشتعل افراد نے ٹائرنذرآتش کرکےمختلف مقامات پرسڑکیں بلاک کردیں۔ دادو میں این جی او کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاج کیاگیا۔
مظاہرین نے امریکی صدر کا پتلہ نذرآتش کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

ای پیپر دی نیشن