اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چودہ ستمبر تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر چودہ ارب چھیاسی کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائرچار کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد دس ارب اڑتیس کروڑ ڈالر رہ گئے۔ادھر ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ریزرو ڈالرز میں آٹھ کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہواجبکہ ڈیپازٹ ڈالر چار ارب اڑتالیس کروڑ پانچ لاکھ ہوگئے۔ ماہرین کے مطابق برآمدی ادائیگیوں کی وجہ سے مرکزی بینک کے ذخائر میں کمی ہوئی جبکہ مستقبل میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے پیش نظر کمرشل بینکوں نے اپنے ذخائر میں اضافہ کیا۔
ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تین کروڑ انسٹھ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ۔
Sep 20, 2012 | 19:01