لاہور،کراچی اورکوئٹہ سے تین پروازیں سینکڑوں عازمین حج کولے کرجدہ پہنچ گئیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہورسے پی آئی کی پہلی پروازآج صبح سات بجے پانچ سوتین عازمین کولے کرحجازمقدس پہنچی، پی آئی اے ترجمان کے مطابق سینتیس ہزارعازمین کواکسٹھ پروازوں کے ذریعے لاہورسے سعودی عرب پہنچایاجائیگا۔ لاہورائیرپورٹ پرعازمین نے دینی جذبے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کے حضورسربسجود ہوکرملکی سلامتی کی دعائیں کریں گے۔ لاہورکے بعد بلوچستان سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوا، بلوچستان سے پہلی حج پروازکوئٹہ سے تین سو انتیس عازمین کو لیکر سعودی عرب پہنچی، ہوائی اڈے پر پی آئی اے اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے عازمین حج کو کوئٹہ سے جدہ پہنچانے کا سلسلہ بیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب کراچی سے بھی پی آئی اے کی پروازپی کے دوہزارایک پانچ سوتین عازمین حج کولے کرجدہ روانہ ہوئی، ایم ڈی پی آئی کے مطابق کراچی سے کل اکیس پروازوں کے ذریعے عازمین کوجدہ پہنچایا جائے گا۔ ایم ڈی کے مطابق ملک بھرسے دوسوچھ پروازیں حج آپریشن میں حصہ لیں گی جبکہ بیرون ملک پروازوں کوکم کرکے جہازوں کوحج آپریشن میں استعمال کررہے ہیں جس کی منصوبہ بندی تین ماہ قبل ہی کرلی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن