لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز 37801 لاٹ کے سودے 9 ارب 3 کروڑ 34 لاکھ 87 ہزار 9 سو 4 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونا، چینی کپاس اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چاول اور پام آئل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 108.82 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 22.88 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1365.2 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 47012 روپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 56085 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3649 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4515 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.87 روپے، ایک پاؤنڈ کپاس کی قیمت 85.77 سینٹ اور 100 کلو گرام گندم کی قیمت 3550 روپے پر بند ہوئی۔