کراچی (این این آئی) وزیرمملکت جام کمال نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ا ولین ترجیح ہے اور تین ماہ کیلئے صنعتوں کوگیس فراہم نہ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے نئے لوڈ مینجمنٹ پلان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں ۔ نئے پلان میں موسم سرما میں پنجاب، خیبرپی کے اور اسلام آباد کے سی این جی سٹیشنز سمیت کھاد کارخانوں اور کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس نہ دینے کی تجویز شامل تھی ۔خبروں کے مطابق پلان کی حتمی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔ ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وزیرمملکت جمال کمال نے کہا اس قسم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں جب کہ گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔