لاہور (آئی اےن پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں قائم پی ایچ ایف ہاکی اکیڈمیز کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق اکیڈمی کی کارکردگی کے حوالے سے بعض شکایت سامنے آنے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اکیڈمی کے کوچز کی کارکردگی کے پیش نظر اس میں چند تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ فیڈریشن کے نئے سیکریٹری رانا مجاہد علی خان ملک میں قائم بعض اکیڈمی کوچ کی پرفارمنس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، وہ ان کو تبدیل کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔ امکان ہے پی ایچ ایف کے کو چنگ مشیر طاہر زمان کو بھی پی ایچ اکیڈ می کے حوالے سے اہم ذمہ داری دی جائے اور ان کی مشاورت سے اکیڈمی کے طریقہ کار میں ردو بدل کیا جائے گا۔