نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر این سری نواسن نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرکے عہدے کیلئے دوبارہ الیکشن لڑنیکا فیصلہ کرلیا۔ سری نواسن عہدے میں ایک سال کی توسیع کے خواہشمند ہیں۔آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد عہدے کی بحالی کیلئے کوشاں این سری نواسن نے صدرکے عہدے کیلئے دوبارہ الیکشن لڑنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری نواسن عہدے میں ایک سال کی توسیع چاہتے ہیں اورانتیس ستمبرکوبھارتی بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں دوبارہ قسمت آزمائیں گے۔ صدرکے عہدے کیلئے سری نواسن کے مدمقابل بورڈ کیسابق صدرششانک منوہرہوں گے۔ سری نواسن کودوبارہ صدرمنتخب ہونے کیلئے تیس میں سے سولہ ووٹ درکارہوں گے۔ بی سی سی آئی کے آئین کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدرتین سال کیلئے منتخب ہوتا ہے لیکن دوسال کے بعد اسے مزید ایک سال کی توسیع کیلئے اراکین سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑتا ہے۔
بھارتی کرکٹ بور ڈ کے صدر سری نواسن مستعفی
Sep 20, 2013