پاکستان نیوی میں 32ٹن ٹگ بحری جہاز شامل کرلیا گیا

پاکستان نیوی میں 32ٹن ٹگ بحری جہاز شامل کرلیا گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان نیوی میں 32 ٹن ٹگ بحری جہاز شامل کر لیا گیا۔ کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس نے ”زوردار“ نامی بحری جہاز مکمل طور شپ یارڈ میں اپنے مقررہ وقت سے قبل تیار کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز کراچی شپ یارڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری ڈیفنس پروڈکشن لیفٹننٹ جنرل (ر) تنویر طاہر تھے جبکہ اس موقع پر ایم ڈی شپ یارڈ اور نیوی کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ سیکریٹری ڈیفنس پروڈکشن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شپ یارڈ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور جلد ہی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے سبب خطے میں شپ بلڈنگ کا درجہ حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ گزشتہ 60 سالوں سے پاکستان نیوی کے فلیٹ کے بحری جہازوں کے بنانے اور ان کی مرمت کرنے کیلئے اہم قومی ذمہ داری انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی شپ یارڈ میں مزید پانچ پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے جس میں ایک 17 ہزار ٹن فلیٹ ٹینکر، 2 فاسٹ اٹیک کرافٹ، ایک 12 ٹن بولارڈ پل پشر ٹگ اور 22 برج اریکشن بوٹ شامل ہیں۔ سید احسان ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس پی این، کے پی ٹی، پی کیو اے اور بین الاقوامی طور آنے والے بحری جہازوں کی مرمت اور نئے جہاز بھی بناتی ہے۔
نیوی/بحری جہاز شامل

ای پیپر دی نیشن