پیپلزپارٹی کے 5 سالہ دور میں صدر اور وزرائے اعظم نے 148 سرکاری اور نجی دورے کئے، 5 ارب سے زائد اخراجات ہوئے

پیپلزپارٹی کے 5 سالہ دور میں صدر اور وزرائے اعظم نے 148 سرکاری اور نجی دورے کئے، 5 ارب سے زائد اخراجات ہوئے

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سابقہ پانچ سالہ دور میں سابق صدر اور دو وزراءاعظم نے مجموعی طور پر 148 سرکاری اور نجی دورے کئے‘ سابق صدر آصف علی زرداری نے پانچ برس میں 69 سرکاری اور 24نجی جبکہ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے 55سرکاری غیر ملکی دورے کئے۔ سابق صدر کے 24نجی دوروں میں 23دورے متحدہ عرب امارات کے تھے‘پانچ برسوں میں ہونے والے سابق صدر اور دو وزراءاعظم کے مجموعی طور پر 148 سرکاری اور نجی دوروں پر قومی خزانے سے 5 ارب سے زائد اخراجات ہوئے ۔ سرکاری دستاویزات سے حاصل معلومات کے مطابق آصف علی زرداری نے پانچ سال میں امریکہ ،چین ، ترکی، ایران ،افغانستان ، سعودی عرب اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک کے انہتر سرکاری دورے کئے، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے چار سال میں اکتالیس غیر ملکی سرکاری دورے کئے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے چودہ سرکاری غیر ملکی دورے کئے۔
پیپلزپارٹی/دورے

ای پیپر دی نیشن