آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس کے لرنرز بوتھ سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراءکیلئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس کے لرنرز بوتھ سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراءکیلئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

Sep 20, 2013

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ نے ٹریفک پولیس کے لرنرز بوتھ کو کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے آئی ٹی حکام کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک جانے اور دیگر مقاصد کیلئے لاہور کے شہریوں کیلئے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کو آسان بنایا جائے۔ شہر میں جو ٹریفک پولیس کے پانچ لرنر بوتھ ہیں وہاں سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراءکیلئے بھی اقدامات کئے جائیں جس پر جلد اس منصوبے پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔
کریکٹر سرٹیفکیٹ/ احکامات

مزیدخبریں