لاہور(خبر نگار) خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے بنگلہ دیشی ماڈل کو سٹڈی کےا جائے تاکہ اسی رول ما ڈل کو لا ہور شہر مےں بھی اپناےا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایم پی اے وحید ملک، مولاناراغب نعیمی ، ایم پی اے نسیم لودھی، ڈی او پاپولیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے افسران کو ہداےت کی کہ خاندانی منصوبہ بندی کے 101 سنٹرز کو مناسب جگہ پر منتقل کرنے کیلئے سروے کیا جائے تا کہ ان سنٹرز کو پوش علاقوں اور زیادہ آبادی والے علاقوں میں منتقل کےا جا سکے۔ نسےم صادق نے کہا کہ علمائے کرام اور مےڈےا کو بھی خاندانی منصوبہ بندی کی مہم مےں ضلعی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ اس موقع پر مولا نا راغب نعےمی نے کہا کہ علمائے کرام خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجا گر کریں گے۔
”خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے بنگلہ دیشی ماڈل اپنایا جائے“
”خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے بنگلہ دیشی ماڈل اپنایا جائے“
Sep 20, 2013