لاہور (لیڈی رپورٹر) انسداد ڈینگی مہم میں ہر شہری کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے محکمہ سوشل وےلفےئر اور اےمرجنسی رسپانس کمےٹی شالا مارٹاو¿ن کے تعاون سے نےشنل سائنس مےوزےم مےں سےمےنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان پنجاب اسمبلی راحےلہ خادم حسےن، سلمیٰ بٹ، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب ملک اسلم نے کہا کہ حکومت اورسول سوسائٹی کے باہمی تعاون سے اس لعنت کو ہمےشہ ہمےشہ کے لئے ختم کرےں گے۔ سیمینار میں مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناءڈگری کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید لاہور میں پرنسپل تسنیم فاروق کی زیر نگرانی ڈینگی آگاہی سیمینار ہوا۔ پروفیسر احمرین ملک نے ڈینگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیمینار میں مہر ظفر کوآرڈینیٹر ن لیگ شمالی لاہور اور محمد رفیق، وائس پرنسپل فرخندہ سلیم، طاہرہ خانم، عائشہ نورین، عافیہ حمید، آمنہ، ثمن زاہد اور طالبات نے بھی شرکت کی۔