اسلام آباد (این این آئی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید اپنی تقریر کے آخر میں انتہائی جذباتی انداز میں آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ہم نے اس ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری میں ہمارا خون شامل ہے، ہم اس ملک کا حصہ ہیں، ہمیں اس ملک کا حصہ سمجھا جائے ، ہم اس ملک کو بچائینگے، انہوں نے اپنی تقریر کے آخر میں شعر پڑھا....
کرو نہ فکر ضرورت پڑی تو ہم دینگے
لہو کا تیل چراغوں میں ڈالنے کیلئے
آبدیدہ
شاہی سید اپنی تقریر کے دوران آبدیدہ ہو گئے
Sep 20, 2014