سٹیٹ بنک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا

Sep 20, 2014

کراچی(ثناءنیوز) سٹیٹ بنک آج (ہفتہ) دو ماہ کےلئے نئی مانیٹری پالسی کا اعلان کرے گا۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران اور سیلاب کی تباہی سے معیشت پر پڑنے والے اثرات کے سبب مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کا امکان نہیں۔ سٹیٹ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا۔ جس میں معاشی اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے اگلے دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
مانیٹری پالیسی

مزیدخبریں