اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی+ وقائع نگار) وزیراعظم محمد نواز شریف جمعہ کو پارلیمانی لیڈرز کے ہمراہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئے تھے۔ گزشتہ روز بھی وزیراعظم کی صدارت میں حکومت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ حسب روایت اراکین نے ان کا استقبال کیا۔ ڈیسک بجائے گئے۔ دریں اثناءوزیراعظم نواز شریف نے نماز جمعہ پارلیمنٹ ہاﺅس کی جامع مسجد میں ادا کی اور پاکستان میں قیام امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ خطیب جامع مسجد پارلیمنٹ ہاﺅس مولانا احمد الرحمن نے جب دعا کی کہ اﷲتعالیٰ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے، استحکام نصیب ہو تو ہاتھ اٹھائے شریک دعا وزیراعظم محمد نواز شریف سمیت دیگر نمازیوں نے باآواز بلند آمین کہا۔ خطیب مولانا احمد الرحمن نے پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں ترقی و خوشحالی، قومی امن، پاکستان کے خلاف سازشوں کی ناکامی، سالمیت بقا، خودمختاری کے تحفظ کی دعا کروائی۔
وزیراعظم/ پارلیمنٹ آمد