ملتان+ لاہور (نمائندہ نوائے وقت + خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پنجاب سیلاب سے ڈوب رہا ہے اور کچھ لوگ اسلام آباد میں سازش کر کے پاکستان کو ڈبونا چاہتے ہیں۔ ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ گیلانی ہا¶س ملتان میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ کچھ دنوں کیلئے اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ایک قوم بننے کا ہے۔ ایسے وقت میں جب پنجاب سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اسلام آباد میں سچ کو جھوٹ میں ڈبونے کی کوشش ہو رہی ہے سیاست ہوگی مگر یہ وقت سیاست کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو شہداءکارساز والے دن ہم جس سفر کا آغاز کر رہے ہیں وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے شروع کیا تھا۔ اب آپ اور میں ملکر اسے منزل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات میں کراچی سے خیبر تک پیپلز پارٹی کے خلاف دھاندلی ہوئی۔ 18 اکتوبر کو بتائینگے کہ یہ کیسے ہوئی۔ 18 اکتوبر کی اس تقریب میں سب کو شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ اس جلسہ میں ہم بتائیں گے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کس طرح دھاندلی ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے نعرے لگواتے ہوئے کہا کہ مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈیسوں، مرسوں مرسوں بلوچستان نہ ڈیسوں، مرسوں مرسوں سندھ تے خیبر پی کے نہ ڈیسوں، پورا کشمیر پاکستان دا ہے ای کوں گھنسوں، جنوبی پنجاب بھی گھنسوں۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اﷲ نے مجھے آپ کے دکھ اور مشکل وقت میں آپ کے پاس آنے کا موقع دیا مجھے بہت محبت ملی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے محبت ورثہ میں ملی ہے۔ موجودہ حکومت بھی سیلاب متاثرین کی اس طرح مدد کرے جس طرح پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں کی۔ اس سے قبل انہوں نے گرے والا‘ ہیڈ محمد والہ‘ محمد پور گھوٹہ اور شیرشاہ میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک انکی بھرپور امداد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں سیاست نہیں صرف عوام کی مدد کرنے آئے ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کریں۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف‘ سابق وزراءشیریں رحمٰن‘ مخدوم شہاب الدین‘ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود‘ نوازش پیرزادہ اور دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔ بلاول نے مزید کہا کہ دورئہ پنجاب سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تھا، آئندہ پنجاب کے دورے کے دوران کارکنوں کے مسائل سنوں گا۔ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچے۔ یوسف رضا گیلانی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ این این آئی کے مطابق بلاول بھٹو پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ مکمل کرکے واپس کراچی چلے گئے۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ایک رات قیام کرنے کے بعد ملتان چلے گئے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمٰن بھی ان کے ہمراہ ملتان پہنچے۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پارٹی رہنماﺅں کو بلاول ہاﺅس لاہور میں ”برنچ“ کروایا۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان کے علاوہ صوبائی صدر میاں منظور وٹو، راجہ ریاض، نوید چودھری سمیت پیپلز پارٹی پنجاب کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مےں پنجاب مےں سےلاب زدگان کے لےے اظہار ےکجہتی کرنے آےا ہوں اس بار سےاست نہےں ہوگی۔ گزشتہ روز یہ بات انہوں نے بلاول ہاﺅس لاہور مےں سابق پےپلز پارٹی کے صدور، پارٹی مےں شامل ہونے والی شخصےتوں اور پارٹی عہدےداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے سول سوسائٹی کے تمام طبقات سے اپےل کی کہ وہ سےلاب زدگان کی امداد پر بھر پور توجہ دےں۔ پےپلز پارٹی مئی 2013ءکے انتخابی عمل کا متاثرہ فرےق ہے لےکن جمہورےت کے تسلسل کی اعلی ٰ مقصد کی خاطر پارٹی نے نتائج کو تسلےم کےا۔ انہوں نے کہا آئےن کی بالادستی، جمہورےت کا تسلسل، قانون کی بالادستی پر پارٹی کسی سودے بازی کا سوچ بھی نہےں سکتی۔ پےپلز پارٹی پنجاب کو حاصل کرنے کے لےے پرعزم ہے کےونکہ پارٹی کے پاس صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کے لےے بہترےن حل ہے۔ پےپلز پارٹی عوامی سےاست کی دعوے دار ہونے کے ناطے عوام کے ساتھ ہمےشہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا” مرسوں مرسوں پنجاب نہ دےسوں“۔ انہوں نے کہا کہ آئےن، جمہورےت اور عوام کو بااختےار بنانا، ماضی اور حال کی سےاسی قےادت کی رواےات ہےں اور انکے تحفظ اور فروغ کے لےے جتنی بھی قربانےاں دےنا پڑےں پارٹی اور اسکے کارکن اسکے لےے ہمہ تن تےار ہےں۔وہ لاہور مےں اب دورے پر نہےں آئےں گے بلکہ ےہاں رہنے کے لےے آئےں گے جسکے دوران وہ پارٹی کے کارکنوں اور پارٹی کی صوبائی قےادت سے تفصےلاً مشاورت کرنے کے علاوہ سول سوسائٹی کے تمام طبقات سے ملےں گے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کو اےک بار پھر پی پی پی کا قلعہ بناےا جائے گا وہ خود پنجاب مےں پارٹی کی تنظےم نو اور کارکنوں کو فعال کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کرےں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے دورہ کے موقع پر صوبائی نائب صدر پی پی پی و سابق اےم پی اے چوہدری محمد طارق گجر سے بات چےت کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے چوہدری طارق گجر کی گوجرانوالہ کے دورہ کے دعوت بھی قبول کر لی۔
بلاول