قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ : سیالکوٹ سٹالینز، ملتان ٹائیگرز،کراچی ڈولفنز کی ٹیمیں کامیاب

Sep 20, 2014

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ سٹالینز نے لاڑکانہ بلز، ملتان ٹائیگرز نے فاٹا چیتاز جبکہ کراچی ڈولفنز نے کوئٹہ بیئرز کو شکست دیدی۔ لاڑکانہ بلز نے 6 وکٹوں پر 149 رنز بنائے۔ سیالکوٹ سٹالینز نے ہدف 7 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ علی خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ملتان ٹائیگرز نے 5 وکٹوں پر 148 رنز بنائے۔ فاٹا چیتاز کی ٹیم 4 وکٹوں پر 144 رنز بنا سکی۔ صہیب مقصود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کراچی ڈولفنز نے 6 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔کوئٹہ بیئرز کی ٹیم 5 وکٹوں پر 110 رنز بنا سکی۔ ارشد شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں