اسلام آباد+لاہور (آئی این پی+کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے ترجمان شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ملک بھر میں 200 سہولیاتی سنٹر قائم کر دیئے ہیں جہاں ٹیکس دہندگان کو اپنے گوشوارے جع کرانے کیلئے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں اہم تجارتی مراکز، شاپنگ مال، تاجر تنظیموں کے دفاتر، چیمبرز آف کامرس، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی عمارتوں، فیڈرل سیکرٹریٹ اور چاروں صوبائی حکومتوں میں موجود سول سیکریٹریٹس، نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں موجود پریس کلبوں اور اہم مارکیٹوں میں 200 سہولیاتی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ٹیکس دہندگان کو اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں رہنمائی کی جا رہی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک خصوصی ڈیسک قائم کر دیا ہے جو 30 ستمبر تک لاہور چیمبر کے ممبران کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں مدد دے گا۔ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔
ٹیکس دہندگان کیلئے 2 سو سہولیاتی سنٹرز قائم کر دیئے: ایف بی آر
Sep 20, 2014