جدہ ( اے پی پی ) غزہ پٹی کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے سعودی عرب نے 5 سو ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ فلسطینی وزیر اعظم رامی حمد اللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر ممالک بھی اس تناظر میں مدد کریں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ جنگ کے بعد غزہ پٹی کے متاثرہ علاقوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے آئندہ تین برسوں میں 4 بلین ڈالر کی ضرورت ہوگی ۔ 12 یاد رہے کہ اکتوبر کو قاہرہ میں غزہ کے لیے ایک ڈونر کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں امریکا ، یورپی یونین ، ترکی ، قطر اور دیگر ممالک غزہ کے لیے امدادی رقوم کا اعلان کریں گے ۔