انتظامیہ کی تدبیریں الٹی ہو گئیں ، سپرے سے خاتمہ کی بجائے مچھروں کی بہتات

لاہور( خبر نگار) لاہور انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے کیا جانے والا سپرے مچھروں کی افزائش کا باعث بننے لگا ۔ کینٹ کے علاقے قینچی امرسدھو ، گلستان کالونی میں 3 روز پہلے ڈینگی کے خاتمے کے لیے سپرے کیا گیا ۔ جس کے بعد مچھروں کا خاتمہ ہونے کی بجائے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے ۔ سپرے سے پہلے مچھر ضرور تھے مگر ناقص صفائی والوں میں زیادہ تھے ۔ لیکن سپرے کے بعد صورتحال الٹ ہوگئی ہے ۔ شہریوں شبیر ، سعید ، مسعود ، جاوید ، عرفان اور دیگر نے بتایا کہ مچھروں کی اچانک بھرمار ہوگئی ہے ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے جس کے باعث رات کو مچھر سونے نہیں دیتے ۔ خصوصاً بچے ساری رات رو رو کر گزارتے ہیں جس سے والدین بھی پریشان ہیں ۔ شہریوں نے ناقص سپرے کے حوالے سے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن