آرمی چیف طارق بن زیاد ہیں، انکی تعریف پر سیاستدانوں کو خوش ہونا چاہئے: خورشید شاہ

Sep 20, 2015

کراچی (اے این این) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فاتح اندلس طارق بن زیاد کا خطاب دیا ہے۔ پی پی رہنما کے مطابق ہمیں خوش ہونا چاہیے قوم ہمارے بہادر سپہ سالار کی تعریف کررہی ہے۔ پاکستان سٹیزن موومنٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آرمی چیف کی تعریف پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ انکی تعریف پر تمام سیاستدانوں کو خوش ہونا چاہیے۔ ہمارے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ ہمارا سپہ سالار عوام کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر اندرونی خطرات کا مقابلہ کررہا ہے۔

مزیدخبریں