”مسٹر پاﺅچ “ کا ٹکٹ نہ ہونے پر پی آئی اے کی پرواز سے ایکسچینج کمپنیوں کے دو ملازمین آف لوڈ

لاہور ( این این آئی) ”مسٹر پاﺅچ “ کا ٹکٹ نہ ہونے پر پی آئی اے کی پرواز سے ایکسچینج کمپنیوں کے دو ملازمین کو آف لوڈ کردیا گیا۔ دونوں مسافر نجی ائیر پائنز کی پرواز کے ذریعے انتظامیہ کو چکمہ دیکر لاہور سے دبئی روانہ ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ دو مختلف ایکسچینج کمپنیوں کے ملازمین اقبال اور سلیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 203سے لاہور سے دبئی جانے کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے ۔ دونوں مسافروں کے سامان میں بھاری مالیت کا سونا اور کرنسی موجود تھی مگر اقبال اور سلیم کی جانب سے اپنے بیگز میں موجود کرنسی اور سونے کی موجودگی ظاہر نہیں کی گئی تھی جبکہ قانون کے مطابق ائیر لائنز کرنسی اور سونا لے جانے کیلئے ” مسٹر پاﺅچ “ کے نام سے الگ بیگ کا الگ ٹکٹ جاری کرتی ہیں اور ایکسچینج کمپنیاں اضافی ٹکٹ ادا کر کے بھاری رقوم اور سونا لے جا سکتی ہیں۔
آف لوڈ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...