اسلام آباد: انتظامیہ کاچٹھہ بختاور میں نجی کلینک پر چھاپہ‘ حبس بے جا میں رکھے گئے 15نفسیاتی مریض بازیاب، 4افراد گرفتار

Sep 20, 2015

اسلام آباد (آئی این پی) ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے چٹھہ بختاور میں ایک نجی کلینک پر چھاپہ مار کر نشے سے چھٹکارے کے بہانے حبس بے جا میں رکھے گئے 15 نفسیاتی مریض بازیاب کروا کے عملے کے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔ مریضوں کو نشے سے چھٹکارے کے بہانے حبس بے جا میں رکھا گیا تھا اور کمرے میں بند کر کے باہر سے تالے لگائے گئے تھے۔ انتظامیہ نے تمام نفسیاتی مریضوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔
نجی کلینک چھاپہ

مزیدخبریں