کراچی: کامرہ ائربیس پر حملے کی منصوبہ بندی کے ملزم عمر حیات، ڈائریکٹر فشرمین کواپریٹو سوسائٹی محمد خان چاچڑ کا پولیس کو جسمانی ریمانڈ

کراچی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کامرہ ایئر بیس حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم عمر حیات کو 2 ا کتوبر تک جبکہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ڈائریکٹر محمد خان چاچڑ کو 28 ستمبر تک اورنگی ٹا¶ن پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر دےدیا۔ ہفتہ کو عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا ملزم نے دو خود کش حملہ آورں راز گل اور تاج محمد کو تیار کیا اور عید الاضحی پر بڑے دہشت گردی کے منصوبے بنائے۔ پولیس نے عدالت کو بتایاکہ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے ڈائریکٹر محمد خان چاچڑ پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ قائم ہوا ہے۔ اسلحہ ملزم کی نشاندہی پر ڈیفنس قبرستان سے برآمد ہوا۔ عدالت نے ملزم کو 28 ستمبر تک ڈیفنس پولیس کے حوالے کردیا۔
ریمانڈ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...