رائیونڈ: افضل کھوکھر کے بھتیجے، ملک سیف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

رائیونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کے بھتیجے او رایم پی اے ملک سیف کھوکھر کے صاحبزادے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہور ملک فیصل کھوکھر کی وعوت ولیمہ کی تقریب رائیونڈ حلقہ کی تاریخ میں شادی کی سب سے بڑی تقریب ثابت ہوئی۔ لیک سٹی رائیونڈ میں منعقدہ تقریب ولیمہ کے انتظامات دو ہفتے قبل شروع کئے گئے تھے۔ ولیمہ کی تقریب میں شرکاء کی تعداد 50 ہزار سے زائد رہی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں سمیت ممبران اسمبلی، پولیس اور مختلف محکموں کے سرکاری افسروں، مذہبی، کاروباری، سیاسی، سماجی شخصیات نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ مہمانوں کو صدر مسلم لیگ (ن) رائیونڈ حاجی محمد عباس ملک، رانا نجم سہیل اور قمر معین سونو بھٹی خوش آمدید کہتے رہے جبکہ مرکزی گذرگاہ پر ملک محمد شفیع کھوکھر، ملک محمد افضل کھوکھر، ملک سیف کھوکھر اور دیگر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں آنیوالے مہمانوں نے دولہا ملک فیصل کھوکھر کو شادی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم نوازشریف کی طرف سے دولہا اور ملک سیف کی بیٹی فاطمہ عروج جس کی شادی بھی اسی روز ہوئی، کو قیمتی تحائف بھجوائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...