شکار پور (صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ خان پور بم دھماکے میں شہید اہلکار رفیق قریشی کے لواحقین سے تعزیت کے لیے اہلکار کے گھر پہنچ گئے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ شکارپورکی تحصیل خان پور کی امام بارگاہ میں جمعہ کی نماز کے دوران خود کش بمبار کو روکنے والے پولیس اہلکارکی شہادت کے بعد ان کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو نے پولیس اہلکار رفیق قریشی کے لواحقین سے ملاقات کے دوران فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے اعزازی انعام پیش کیا جب کہ شہید اہلکار کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری کی پیشکش کی۔