فیصل آباد: فیس بک پر مذہبی منافرت پرمبنی مواد اَپ لوڈ کرنیوالے ملزم کو 4 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عدالت نے 4 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیرسماعت تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد زبیر سکنہ چنیوٹ پر الزام تھا کہ اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد شیئر کیا تھا جس پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے اسے رواں سال 20جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ فاضل جج راجہ پرویز اختر نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر مجرم کو زیردفعہ 11WATA کے تحت دو سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا اور عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید جبکہ 9ATA کے تحت بھی 2 سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...