برلن ( صباح نیوز)جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے برلن کے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرلی ہے۔اینجلا مرکل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برلین میں ان کی پارٹی کی شکست انتہائی تلخ ہے اور وہ اس ذمہ داری کو قبول کرتی ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر تارکین وطن اور خاص طور سے مسلمانوں کے بارے میں اپنی حکومت کی پالیسیوں کا دفاع کیا۔