پشاور (کلچرل ڈیسک) پشاور سے تعلق رکھنے والی پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکارہ نوشابہ نے حکومت اور متعلقہ اداروں کی بے حسی کے باعث اپنے جواں سالہ بیٹے شکیل احمد کے علاج کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور مخیر حضرات سے اپنے اکلوتے بیٹے کے علاج کیلئے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔ نوشابہ نے بتایا کہ ان کا 29سالہ بیٹا شکیل جو ان کے شوہر کے انتقال کے بعد واحد سہارا ہے وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کڈنی کے مرض میں مبتلا ہے۔ دونوں گردے متاثر ہو چکے ہیں جس کے علاج پر اپنی ساری جمع پونجی خرچ کر دی ہے اور گھر بھی فروخت کرکے ساری رقم بیٹے کے علاج پر خرچ کر چکی ہوں۔