لاہور (نیٹ نیوز) بعض بچوں اور بڑوں میں ناک سے خون بہنے کی شکایت عام ملتی ہے۔ اگر اس کا فوری اور مناسب علاج نہ کیا جائے تو زیادہ خون بہنے سے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر، انفیکشن اور بعض دوسری بیماری میں ناک سے خون جاری ہو سکتا ہے۔ ناک سے خون روکنے کیلئے سب سے پہلے مریض کو تسلی دیں۔ اسے آرام سے کسی جگہ بٹھا دیں اور اس کی قمیض یا ٹائی وغیرہ ڈھیلی کر دیں اگر اکیلے میں کسی کی ناک سے خون بہنا شروع ہو جائے ،تو اسے آرام سے سر ذرا آگے کر کے بیٹھ جانا چاہیے اور ایک ہاتھ سے نتھنوں کو 10 منٹ تک دبایا جائے، مگر کسی صورت میں ناک کومسلا نہ جائے۔ناک کو دبانے کے ساتھ اگر میسر ہو تو ٹھنڈی پٹیاں یا برف ناک کے ساتھ لگائی جائے۔
ناک سے خون بہنا زیادہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے
Sep 20, 2016