لاہور (پ ر) بینک الفلاح نے ملک میں مالیاتی خدمات تک عوام کی رسائی کو ممکن بنانے کیلئے اپنے عزم کی تکمیل کیلئے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنی برانچ لیس بینکاری کی سہولت متعارف کرانے کیلئے اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ساتھ اشتراک کر لیا۔