آپ کے ہاتھ کو موبائل فون بنانے والی ”جدید پٹی“ تیار

سیﺅل، کوریا: کوریا کے ماہرین نے ایک ایسی پٹی تیار کی ہے جو شہادت کی انگلی کو ہیڈ فون میں بدل کر آپ کے ہاتھوں کو موبائل فون بناسکتی ہے۔اس کا نام سگنل Signl رکھا گیا ہے۔ جو آواز کی لہروں کو جسم کے اندر جذب کردیتا ہے اور لوگ اپنے ہاتھ کو فون کی جگہ استعمال کرسکتے ہیں۔ سگنل کمپنی کا نام پہلے ٹپ ٹاک تھا جس کی بنیاد جنوبی کوریا کے 3 ایسے لوگوں نے رکھی ہے جو 2015 سے قبل سام سنگ میں کام کرتے تھے۔یہ فون اور بلیوٹوتھ سے جڑی کسی بھی اسمارٹ واچ ( مثلاً سام سنگ اور ایپل وغیرہ) پر لگے پٹے کے ذریعے آواز کی امواج آپ کی انگلی اور ہاتھ میں بھیجتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ آپ کی انگلی اسپیکر بن گئی ہے جب کہ پٹے پر لگا مائیک آپ کی آواز کو آگے بھیجتا ہے۔ اس کے تخلیق کار کا کہنا ہےکہ بعض اوقات ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری گفتگو سنے اور سگنل کو اسی مقصد کے لیے بنایا گیا ہے۔



جدید پٹی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...