اہالیان حافظ جمال روڈ کا دولت گیٹ پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ‘ روڈ بلاک

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ دولت لیٹ کے علاقہ حافظ جمال روڈ کے رہائشیوں نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے جنرل کونسلر سلیم کو حراست میں لیا اور تھانے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین نے اعلیٰ پولیس حکام سے نوٹس لینے اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پولیس کیخلاف مظاہرہ

ای پیپر دی نیشن