وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی پامالی پر تفصیلی بات چیت کی گئی .وزیرداخلہ چودھری نثار کاکہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف نہ صرف یواین بلکہ جمہوری اقدار کے علمبرداروں کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے .چودھری نثار نےکہا کہ بھارتی قیادت کی پاکستان پر بلاجواز الزامات کی روش اور بامقصد مذاکرات سےگریز خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے.
پاکستان نہ توبھارتی دھمکیوں سے مرعوب ہوگا نہ ہی کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت سے پیچھے ہٹےگا: چودھری نثار
Sep 20, 2016 | 19:13