بھارت کے سر پر جنگی جنون سوار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے اسرائیل کے اشتراک سے تیار کیے گئے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ میزائل تجربہ چندی پور کے قریب موبائل رینج سے کیا گیا، میزائل میں فضاءمیں موجود ہر قسم کے خطرات کی نشاندہی کی صلاحیت موجود ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس میزائل میں خطرات سے بچنے کے لیے جدید راڈار بھی نصب ہے۔اس سے قبل یکم جولائی کو بھارت نے اسرائیل کے اشتراک سے بنائے گئے درمیانی رینج کے میزائل کے تجربے کیے تھے۔میزائل تجربے کے وقت خلیج بنگال کے ساحل پر مچھلیاں پکڑنے والوں کوسمندر سے دور رہنے کی تاکید کی گئی تھی۔
بھارت نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے لانگ رینج میزائل کا تجربہ کرلیا، میزائل اسرائیل کے اشتراک سے تیارکیا گیا ہے
Sep 20, 2016 | 19:17