چین کے صوبہ سیچوان میں طوفان اور شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، چھ افراد ہلاک اور دس لاپتہ ہوگئے

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں گذشتہ کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے.بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ کئی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی. سیلابی ریلے کی زد میں آ کرکئی مکانات اورعمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ سیلاب کے باعث کئی مقامات پرسیکڑوں افراد اپنے گھروں میں محدود ہوگئےہیں.طوفان اور بارشوں کے باعث چھ افراد ہلاک اور دس لاپتہ ہوگئے.امدادی ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں .حکام کے مطابق اب تک ہزاروں افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے.

ای پیپر دی نیشن