قتل کےس مےں ملزم صدیق کوعمر قید کی سزاء،دو شرےک ملزمان بری کردئےے گئے

Sep 20, 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ضلعی عدالتوں مےں مختلف کےسوں کی سماعت ہوئی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی سہیل نا صر نے تھانہ ائرپورٹ کے قتل کےس مےں ملزم صدیق کوعمر قید کی سزاءسنا دی جبکہ کےس کے دو شرےک ملزمان بری کردئے برےت پانے والے ملزمان عنایت اور عثمان کی پیروی جنید اختر کھو کھر اےڈووکےٹ نے کی ملزمان کے خلاف 18فروری 2015ءکو بچے کو سکول چھوڑنے کےلئے آنے والے شعیب علی کو قتل کر نے کا مقدمہ درج تھا جومقتول شعیب علی کے بھائی احسان علی کی رپورٹ درج کیا گےاسول جج محمد اویس خان نے تھانہ روات کے گردہ سکینڈل کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی منگل کو مقدمے کے گواہ پیش نہیں ہو ئے جبکہ ڈاکٹر مختار وغیر حاضر تھے فاضل عدالت نے گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردئے تھا علاقہ مجسٹریٹ محمد اویس خان نے بےنظےر بھٹو انٹر نےشنل ائرپورٹ پر افغان خواتین مسافروں کو ہراساں کرنے کے تھانہ ائرپورٹ کےس مےںاسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے اکرم علی کے خلاف سماعت8 نو مبر تک ملتوی کر دی سول جج محمد اویس خان نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کا ارتکاب کرنے کے کیس میں ملزم فیصل بشیر کے خلاف سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی ایم این اے بابر نواز کے پرنسپل سیکرٹری فیصل بشیر کے خلاف گزشتہ وز ایف آئی اے کی طرف سے مقدمے کا چالان پیش نہ کیا جا سکا جس پر چالان کی تیاری کیلئے عدالت سے مہلت کی استدعا کی گئی جو منظور کرلی گئی ایڈیشنل سیشن جج علی رضاءاعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث تھانہ چونترہ کے سابق ایم پی اے چوہدری کامران اسلم کی بھتہ طلبی کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 27ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں