سٹاک مارکیٹ:متعدد شئیرز کی قیمتوں میں تیزی انڈیکس 411 پوائنٹس بڑھ کر 43 ہزار کی سطح پر آگیا

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔100 انڈیکس مزید411.85 پوائنٹس کے اضافے سے43253.26 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 72 ارب56 کروڑ10 لاکھ 60 ہزار452 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ خرید و فروخت میں 10کروڑ47 لاکھ 82 ہزار890 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم تجارتی حجم میں3 ارب76 کروڑ52 لاکھ739 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر391 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 271 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،108 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندا اور12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر21 کروڑ85 لاکھ 70ہزارحصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم11 ارب 26 کروڑ31 لاکھ 56 ہزار111 روپے رہا۔

ای پیپر دی نیشن