چیف سیکرٹری سندھ نے صوبائی وزراء کی سمریاں واپس کر دیں

Sep 20, 2017

کراچی (وقائع نگار) چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن نے صوبائی وزراء کی بھیجی گئی سمریوں کو منظور کرنے کے بجائے مختلف اعتراضات لگا کر محکموں کو واپس بھیج دیا اور ان فائلوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق مرحلہ وار تیاری اور کمنٹس کے ساتھ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بعض وزراء نے اپنی منظور نظر اسکیموں اور منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر منظوری کیلئے چیف سیکرٹری کو بھجوایا تھا ایسی فائلیں اعتراضات لگا کر واپس بھجوا دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت سندھ نے تین پولیس افسران کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مذکورہ افسران کی خدمات جلد ایف آئی اے کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے‘ ان افسران میں امیر احمد شیخ‘ عبدالاسلام اور وصی حیدر شامل ہیں۔
چیف سیکرٹری/ سمریاں واپس

مزیدخبریں