نواز شرےف حکومت نے اپنی چار سالہ مدت مےں غرےب طبقے کےلئے سرے سے کچھ نہےں کےااسد عمر

Sep 20, 2017

سلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف کے رہنماءاسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی زراعت کو اس کے بنےادی تقاضوں پر کھڑا کرنے کےلئے سرتاج عزےز کی خدمات قابل تحسےن ہےں انہوں نے20 برس کےلئے زرعی امور دئے لےکن اس عرصے کے بعد اس وقت ملکی زراعت سب سے زےادہ قابل رحم حالت مےں ہے گنا سےاسی فصل ہے گندم کے کاشتکار کا کوئی پرسان حال نہےں ملکی دولت بڑہانے کےلئےصرف زراعت وہ راستہ ہے جو ہر چھ ماہ کی فصل سے نقد آور ہوتا ہے ےہ امر افسوسناک ہے کہ نواز شرےف جب اقتدار مےں آئے ملکی معےشت اس دوران بحران سے دوچار ہوئی ہم سمجھتے تھے کہ شائد آصف زرداری کا دور معاشی ترقی مےں سب سے خراب تھا لےکن ان کا دور بھی نواز شرےف سے معاشی ترقی مےں بہتر تھانواز شرےف حکومت نے ملک کو6.1 کھرب روپے کے بےرونی قرضوں مےں ڈبو دےا اور ان کی پانچ سالہ مدت پر ملکی قرضے10.8 کھرب تک پہنچا دے گی امرےکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شائد اسی صورتحال کو سامنے رکھ کر پاکستان کے خلاف سخت تقرےر کی کےونکہ پاکستان کو اپنی معےشت کےلئے بےل آﺅٹ پےکےج کی طرف جانا پڑ سکتا ہے انہوں نے ان خےالات کا اظہار منگل کو سےنٹرل مےڈےا ڈےپارٹمنٹ مےں صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پر افتخار درانی بھی ان کے ہمراہ تھے اسد عمر نے کہا کہ نواز شرےف حکومت نے اپنی چار سالہ مدت مےں غرےب طبقے کےلئے سرے سے کچھ نہےں کےا بےرونی قرضے ہر حکومت لےتی ہے لےکن ان قرضوں کا صحےح استعمال نہ ہونا ہمارے ہاں مسئلہ ہے ن لےگ کی سب سے زےادہ تجربہ کار حکومت کے دور مےں برآمدات 15 فےصد گر گئےں جو ملکی تارےخ کی بدترےن تنزلی ہے ہم نے حکومت کی معاشی پالےسےوں کے حوالے سے اپنا وائٹ پےپر دےا لےکن وزارت خزانہ نے اس پر بےرونی قرضوں کے حوالے سے حقائق پر مبنی جواب دےنے کی بجائے محض سٹےٹمنٹ جاری کردی کےونکہ ملکی تارےخ مےں اس سے زےادہ بےرونی قرضے پہلے کبھی نہےں لئے گئے ملکی معےشت کے حوالے سے وزےر خزانہ اسحٰق ڈار اور ان کی وزارت کا جواب ماےوس کن تھاانہوں نے جان بوجھ کر اعدادوشمار توڑ مروڑ کر پےش کئے۔

مزیدخبریں