اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) ملک میں مالی شمولےت اور چھوٹے اور درمیانی کاروباری اداروں کی مدد کے لئے قائم ادارہ، کارانداز پاکستان مرکزی نظامت قومی بچت(سی ڈی اےن اےس) کو ڈےجےٹائزکرنے کے منصوبے کے لئے 23لاکھ امریکی ڈالر کی گرانٹ جاری کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت سی ڈی اےن اےس قومی بچت کے صارفےن کو متبادل ڈلیوری چےنلز (اے ٹی ایم، انٹرنےنٹ اےنڈ موبائل بےنکنگ) فراہم کر ےگا۔قومی بچت ، وزارت خزانہ سے منسلک ادارہ ہے جو انفرادی بچت کرنے والوں کے لئے حکومتی سرپرستی کے تحت چلنے والی بچت کی سکےموں کی پاکستان بھر میں پھےلی ہوئی اپنی 376شاخوں کے ذرےعے تقسےم کا ذمہ دار ہے۔ ےہ ڈےجےٹائزےشن پروجےکٹ 77ملےن سے زےادہ اکاﺅنٹ اور سرٹےفکےٹ ہولڈررز جن میں سے 38فےصد وہ افراد ہیں جن کی انفرادی سرمایہ کاری 100,000روپے سے کم ہے کو فراہم کی جانے والی خدمات کی لاگت کو کم کرے گا اور قومی بچت کی کسٹمر بےس کو وسعت دے گا۔ خصوصاً خواتےن جو کسٹمر بےس کے نصب سے بھی زائد ہیں۔ ےہ پراجےکٹ اکاﺅنٹ اور سرٹےفکےٹ ہولڈررز کے اےک بڑے حصے کو مائیکرو پےمنٹ گےٹ وےز سے منسلک کرے گا۔ نئے کسٹمرز کےلئے آسانیاں پےدا کرے گا اور اےک تسلےم شدہ اور کامےاب ڈےجےٹائزےشن ماڈل تشکےل دے گا جس کے متنوع چےنلز کے ذرےعے اکاﺅنٹ کھولنااور آپرےشنز کو آسان تر کردیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائرےکٹر جنرل نےشنل سےونگز ، ظفر مسعود نے کرانداز پاکستان کو سراہا اور کہا کہ ےہ پارٹنر شپ قومی بچت کو اس کے پھےلاﺅ میں مدد فراہم کرے گی جبکہ ٹےکنالوجی کے نفاد سے موجودہ اور امکانی اکاﺅنٹ اور سرٹےفکےٹ ہولڈررز تک رسائی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اور صارفےن کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ کارانداز پاکستان کے چےف اےگزےکٹو آفےسر جناب علی سرفراز نے بےنکنگ ڈےٹا کی مرکزےت صارفےن کی قومی بچت جےسی خدمات کی درخواستوں کا کم سے کم وقت میں جواب دےنے پر زور دیا کیونکہ قومی بچت زےادہ تر چھوٹی بچتوں کے کھاتہ داروں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ قومی بچت کی ڈجےٹلائزےشن کسٹمرز کےلئے اکاﺅنٹ کھولنے اور رقم نکلوانے کےلئے بائیو مےٹرک تصدےق جےسے ڈےجےٹل چےنلز متعارف کروانے میں مدد فراہم کرےگی۔
کارانداز پاکستان ”قومی بچت“ کی ڈےجےٹائزےشن کےلئے گرانٹ فراہم کرے گا
Sep 20, 2017