اسلام آباد (اے پی پی) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ایچ ای سی انتہاءپسندی کے بڑھتے رجحانات سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ اےچ ای سی انتہاءپسندی کے بڑھتے رجحانات سے نمٹنے کےلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہا ہے، انتہاءپسندی مےں گنے چنے طلباءکے ملوث ہونے کا ےہ مطلب ہرگز نہےں کہ پورا اعلیٰ تعلےمی شعبہ اس گندگی سے متاثر ہے۔ انہوںنے زور دےا کہ اس طرح کے معاملات کے حل کےلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔