اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) سیکرٹری الیکشن کمشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لئے الیکشن کمشن پر دبائو ڈالتی ہیں۔ اسلام آباد الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمشن نے کہا الیکشن کمشن نہ کسی سے مرعوب ہو گا اور نہ جھکے گا ۔ آئینی طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے گا۔ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کیلئے الیکشن کمشن پر دبائو ڈالتی ہیں۔ آئندہ انتخابات نئے الیکشن قانون کے تحت ہونگے ، نئے الیکشن بل میں الیکشن کمشن کو پہلے سے زیادہ با اختیار بنایا گیا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن
سیاسی جماعتیں دباو ڈالتی ہیں، کسی سے مرغوب نہیں ہوں گے: سیکرٹری الیکشن کمشن
Sep 20, 2017