دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ویمن کبڈی کو فروغ دینے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کبڈی فیڈریشن کا اجلاس یہاں فیڈریشن صدر، سربراہ پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ایران ویمن کبڈی ٹیم کو دورئہ پاکستان کی دعوت دینے کے علاوہ ایشین چمپئن شپ ایران میں شرکت اور سری لنکا کبڈی فیڈریشن کی دعوت پر دورہ کی منظوری دی گئی جبکہ 2018ءمیں جکارتہ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں ریلوے، واپڈا، پولیس، اسلام آباد کبڈی فیڈریشن اور بلوچستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ فیڈریشن دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ویمن کبڈی کو فروغ دےگی۔ نیشنل گیمز نومبر میں ہو رہی ہیں اور چیف ایئر سٹاف کبڈی کپ کیلئے بھی بہترین ٹیم تیار کی جائے۔چیئرمین کبڈی فیڈریشن کے نئے عہدے کی منظوری دی ۔ گجرات میں ہر سال چودھری ظہورالٰہی شہید نیشنل کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...