لاہور( نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) ڈائمنڈ کرکٹ کلب اسلام آباد کے میڈیا مینجر عتیق شیخ کا کہنا ہے کہ کلب کرکٹ اصل نرسری ہے اس سطح پر سہولیات کو بہتر بنا کر، کھلاڑیوں کو اچھی اور سخت کرکٹ کھیلنے کے مواقع دیکر بہتر ٹیلنٹ اور پرفارمرز کو سامنے لا سکتے ہیں۔ ہم اس سطح پر سہولیات کی کمی کا بہانہ بنانے کے بجائے دستیاب وسائل کے مناسب اور بہتر انداز میں استعمال سے بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔کلب کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سطح پر ہی نوعمر اور نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ بہترین کوچنگ، فٹنس کلچر اور نظم و ضبط پر عمل کرنے کا سبق نچلی سطح سے ہی کھلاڑیوں کو ملنا چاہیے۔ ماضی میں ہماری کلب کرکٹ بہت مضبوط تھی آج بھی اسی سطح پر سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 2009 سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونیکی وجہ سے کلب کرکٹ کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اب انٹر نیشنل کرکٹ واپس آ رہی ہے تو اس نرسری کو بھی بہت فائدہ ہو گا۔
کلب کرکٹ اصل نرسری ٹیلنٹ سامنے لا سکتے ہیں: عتیق شیخ
Sep 20, 2017